دفاعی معاہدہ، پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، سعودی وزارت دفاع
<p class="" style="text-align: justify;">پاکستان کا فوجی دستہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز بیس پہنچ گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دو طرفہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔ یہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، عملی تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔</p> <p> </p>
Leave A Comment