تھوڑا وقت اور دیں، آبنائے ہرمز کھول کر تیل پر قبضہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
<p style="text-align: justify;">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہےامریکا اپنی فوجی قوت کے ذریعے آبنائے ہرمز کھلوا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کی توانائی تنصیبات پر قبضے کا بھی ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھاکہ ’کچھ ہی وقت بعد ہم باآسانی آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں، تیل پر قبضہ کر سکتے ہیں اور خوب پیسہ کما سکتے ہیں‘۔</p> <p style="text-align: justify;">انہوں نے اس پیغام کا اختتام سوالیہ جملے سے کیا اور لکھا کہ ’یہ پوری دنیا کے لیے ایک تیل کا فوّارہ ثابت ہوگا؟‘۔</p>
Leave A Comment