تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ &nbsp;برینٹ کروڈ آبنائے ہرمز کھلتے ہی 9 فیصد کم ہوکر 91 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔امریکی خام تیل ویسٹرن ٹیکساس 10 فیصد کمی سے 85 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے سے پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 44 سینٹ کی کمی ہونے سے نرخ 94.49 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ برطانوی برینٹ خام تیل کے برعکس امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا تھا۔</p>

Leave A Comment