تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کھولے جانے کے چند گھنٹوں بعد ایران نے آبنائے ہرمز سخت فوجی کنٹرول میں لیتے ہوئے بند کر دی۔ &nbsp;ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نظام دوبارہ سخت فوجی کنٹرول میں آ گیا ہے۔ترجمان نے اس اقدام کی وجہ امریکہ کی بار بار خلاف ورزیوں اور ناکہ بندی کے نام پر سمندری ڈاکہ زنی کو قرار دیا اور کہا کہ ایران نے معاہدوں کے تحت محدود تعداد میں جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ امریکہ&nbsp; نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، لہٰذا اب آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی گئی ہے اور گزرنے کے لیے ایران کی اجازت درکار ہوگی۔</p>

Leave A Comment