امریکا کے ساتھ جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن سفارتکاری کی کوشش کر رہے ہیں، عباس عراقچی
<p style="text-align: justify;">ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن سفارت کاری کے لیے دروازہ کھلا ہوا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ایران کسی قسم کی نئی جارحیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے یہاں تک کہ قیامت خیز جنگ ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم سفارت کاری کے لیے بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں اور یہ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب پر منحصر ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی وفد نے رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ملاقاتوں کے دوران اور غیررسمی انٹرویوز میں سفارت کاری کے ہر پہلو کو آزمایا ہے۔اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام اس کے برعکس رہا ہے تاہم ٹرمپ کے بیان کے باوجود سرکاری سطح پر ایران کو ثالثوں کے ذریعے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment