امریکا ایران عبوری معاہدے کی ڈیڈلائن میں توسیع پر اتفاق کا دعویٰ، تہران کی تردید
<p style="text-align: justify;">ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے جون میں طے پائے گئے مجوزہ عبوری معاہدے کی ڈیڈلائن میں مزید ساٹھ روز کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔مجوزہ معاہدے کی ڈیڈلائن 21 اگست کو ختم ہو رہی ہے، اور اس معاہدے میں پاکستان انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">تاہم، دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری معاہدے کو بحال کرنے اور اس پر عمل درآمد کا وقت متعین کرنے کے لیے ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ توسیع کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کیونکہ ایران کے نقطہ نظر سے ابھی کسی ایسے وقت کا آغاز ہی نہیں ہوا جس میں توسیع کی جائے۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ سچ تو یہ ہے امریکا نے عبوری معاہدے پر دستخط کے محض 48 گھنٹے بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی اور چند ہی دنوں بعد اس سے پیچھے ہٹ گیا۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment