ایران امریکا مذاکرات میں اب ابھی اختلافات، جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت ہے، ترکیہ
<p style="text-align: justify;"><strong>ترکیہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا عزم موجود ہے۔</strong>ترکیہ کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک سفارتی فورم سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی کئی معاملات پر اختلافات باقی ہیں۔بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کی جانی چاہیے۔ ایران-امریکا مذاکرات لبنان کی صورتحال پر اثر انداز ہورہے ہیں، جبکہ اسرائیل اس توجہ کی منتقلی کا فائدہ اٹھا کر زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسرائیل جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود زمین پر قبضے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔</p> <p> </p>
Leave A Comment