تازہ ترین

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا سے مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ گئے۔دونوں ملکوں کے درمیان اومان کی مدد سے مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے تاہم اس بار مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کریں گے۔

قبل ازیں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات میں ہی ہے۔ تہران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل کا یہ ایک اچھا موقع ہے، تہران مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دیگر راستے بھی کھلے ہیں۔

Leave A Comment