ایران :جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں

ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ایرانی خبر ایجنسی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نظام میزائل و ڈرون حملے روکنے میں مصروف ہے۔کویتی فوج کے مطابق دھماکوں کی آوازیں میزائل و ڈرون کو مار گرانے سے آئیں۔کویت میں امریکی فضائی دفاع نظام میزائل روکنے میں ناکام رہا، میزائل کویت میں غیرفوجی علاقے پر گرا۔پاسداران انقلاب نے امریکا اسرائیلی کارگو جہاز پر جوابی حملہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق بحرین میں بھی فضائی دفاع نظام فعال ہوگیا ہے اور سائرن بجنے لگے ہیں۔

قبل ازیں امریکی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بوٹسوانا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جارہا تھا۔

Leave A Comment