تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل سے متعلق خبر اچھی ہی ہوگی، میں بری ڈیل نہیں کرتا، امریکی ٹی وی چینل اے بی سی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ڈیل مکمل طور پر مجھ پر منحصر ہے۔&nbsp;میں ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتا ہوں تو وہ اچھا اور مناسب معاہدہ ہوگا، یہ معاہدہ باراک اوباما کے معاہدوں جیسا نہیں ہوگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اوباما کے معاہدے نے ایران کو بڑی رقم دی، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی راہ ہموار کی، ہمارا معاہدہ اوباما کے معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا۔ہمارے معاہدے کو ابھی تک کسی نے دیکھا نہیں، نہ ہی کوئی جانتاہے کہ اس معاہدے میں کیا ہے، ہمارا معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا۔ان ناکام لوگوں کی باتوں پردھیان نہ دیں جو جانے بغیر تنقید کر رہے ہیں، مجھ سے پہلے والوں کو یہ مسئلہ کئی سال پہلے حل کرلینا چاہیے تھا۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment