ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبورکر دے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
<p style="text-align: justify;">ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کر دے گا۔ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، اللہ کا شکر ہے کہ دشمن ٹوٹ چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دشمن ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے، پاکستان ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ایران کے سپریم لیڈر کا تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور افغانستان آپس میں تعلقات کو بہترین کریں، ہم دنوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی عوام کا متحد ہونا دشمن، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنا دے گی، عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دی جائے گی۔</p>
Leave A Comment