ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کی جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے سے امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کرسکتا جو کبھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہی نہیں تھیں۔باقر قالیباف نے یہ بات امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات پر ردعمل میں کہی۔ہیگسیتھ اور بیسنٹ اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کر رہے ہیں، انہیں جاننا چاہیے کہ مسخروں کی ٹیم کرشمے نہیں دکھاسکتی۔ یہ انتظار بند کردیں کہ جادوگر ٹوپی سے خرگوش برآمد کرے گا اور اس بحران کو ختم کردے گا جو امریکا کا پیدا کردہ ہے۔ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، تیل پر عائد پابندیاں اٹھائی نہیں جاتیں، ایران کے منجمد اثاثے جاری نہیں کیے جاتے اور اور فوجی آپریشنز بند نہیں ہوتے۔

Leave A Comment