<p style="text-align: justify;">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی۔امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ ایگزیوس کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں۔ انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔</p> <p style="text-align: justify;">اس سے پہلے ایگزیوس کے اہم صحافی نے خبر دی تھی کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام پر ٹھوس اقدامات کی صورت میں صدر ٹرمپ تہران کو پابندیوں میں ریلیف دینے اور منجمد اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">صدرٹرمپ کی جانب سے خود سے متعلق خبر کی تردید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی حکام سے قطری ثالث نے ملاقات کی ہے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں قطری ثالث نے ایران کی تجاویز امریکا کو پیش کی ہیں۔</p>

Leave A Comment