کراچی : ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، سونا اور کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے سونا اور کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والے مسافراور اہلخانہ سے کروڑوں روپے کاسونا برآمد ہوا،سامان اور ہینڈکیری بیگز کی سکیننگ کے دوران سونے اور غیرملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔ضبط اشیا میں 281تولہ سونے کی چوڑیاں، انگوٹھیاں اور20تولہ گولڈبارز شامل ہیں،مسافر سے 33ہزار100امریکی ڈالر اور3لاکھ 66ہزار یو اے ای درہم بھی برآمدہوئے۔کسٹمز حکام نے سونا اور کرنسی ضبط کرکے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Leave A Comment