کراچی: پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار
ایم اے جناح روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او جمشید کوارٹر کے مطابق ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو ملزمان ساجد ولد رحمان اور سلیم ولد خیراللہ خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی، جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس کو مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران ملزم کی جانب سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحیم ولد سید اظہر کو گرفتار کرلیا۔
Leave A Comment