تازہ ترین

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں آئل ٹینکر نے دو افراد کو کچل ڈالا۔  پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے راہگیر تھے، حادثہ آئل ٹینکرز میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ ایک آئل ٹینکر کھڑا تھا، دوسرا آئل ٹینکربریک فیل ہونے کی وجہ سے کھڑے ٹینکر میں جا گھسا۔میانوالی کالونی میں تصادم کا شکار ہونے والے دونوں آئل ٹینکرز تاحال نہیں ہٹائے جاسکے، آئل ٹینکرز کے دونوں ڈرائیورز حادثے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دونوں ٹینکرز سے ڈیزل خالی کیے بغیر نہیں ہٹا سکتے، جب کہ جاں بحق دونوں افراد کے ورثا میں سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا۔ آئل ٹینکر مالکان کو ڈھونڈ کر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جاں بحق دونوں افراد کوکس گاڑی نے کچلا، اس کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement