سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400روپے کمی
عالمی منڈی میں قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400روپے کمی ریکارڈ کی گئی،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 33ہزار762روپے ہو گئی ۔10گرام سونا 2915روپے سستا ہونے پر قیمت 4لاکھ 57ہزار614روپے ہو گئی ۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے فی تولہ سونا4روز میں 30ہزار100روپے سستا ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا34ڈالر سستا ہو کر 5ہزار110ڈالر کا ہو گیا۔
Leave A Comment