پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 034 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1354 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 55 ہزار 777 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست رہا، جاپان کے نکی انڈیکس 2.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کا سی ایس آئی 300 انڈیکس تقریباً 1 فیصد اوپر گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
Leave A Comment