کراچی : انڈس ہائی وے پربے قابوڈمپر نے ایک اور جان لے لی
ڈمپر نے ایک اور جان لے لی اور دو روز میں ڈمپر کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔انڈس ہائی وے روڈ پر حبیب اللہ موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے سے الٹ گیاجس کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان اسلم ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی نوجوان مجاہد علی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
Leave A Comment