تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔ شعبان کے علاقہ میں آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دہشت گردوں کے ٹھکانے مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement