صوابی: خواتین کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ، 1 شخص ہلاک
صوابی کے علاقے سپین کانی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطاق فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ خواتین کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔