تازہ ترین

بھاگ میں 33 کے وی گنداوہ فیڈر کے 26 کھمبوں سے بجلی کی تاریں چوری کرلی گئیں۔کوئٹہ سے کیسکو کے مطابق بھاگ کے علاقے میں پانچ پی سی سی کھمبوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مطابق 33 کے وی گنداوہ فیڈر سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ بھاگ کےعلاقےمیں 33 کے وی گنداوہ فیڈر سے بجلی کی بحالی کا کام پیر کو شروع کیا جائے گا۔   تار چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔