پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت
پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ کنویں سے یومیہ 10 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 225 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ جو دریافت تیل و گیس کی طلب ورسد میں فرق کم کرنےمیں معاون ہوگی۔او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا، خط کے مطابق ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سےتیل و گیس دریافت ہوا۔ کنویں میں اوجی ڈی سی ایل 65 فیصد،پی پی ایل30 فیصد اورگورنمنٹ ہولڈنگ 5فیصد کی حصہ دار ہیں۔
Leave A Comment