تازہ ترین

کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے میں ملوث تھا، خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنےکا واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری میں پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو مزید طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو طبی سروسز سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

 

Leave A Comment

Advertisement