رحیم یارخان : پیرا فورس کا چربی پگھلا کر کو کنگ آئل تیار کرنے والے یونٹ پرچھاپہ
رحیم یارخان(أن لائن ) پیرا فورس کا شہر کے وسطی علاقہ میں مکان پر چھاپہ‘ جانوروں کی چربی پگھلا کر تیل تیارکرنے پر سامان قبضہ میں لیکر مالک وعملہ کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ عوامی شکایت پر ائیرپورٹ روڈ پر واقع کالونی امانت علی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر پیرا فورس کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر جانوروں کی چربی پگھلا کر تیل تیارکرنے والے افراد کو حراست میں لیکر تیارکئے جانیوالے تیل کی بڑی مقدار بھی قبضہ میں لے لی۔ اس غیرقانونی سرگرمی کے باعث علاقہ مکین پھیلائی جانیوالی آلودگی کے باعث شدید مشکلات کاشکار تھے۔ پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان میں موجود سامان قبضہ میں لیکر ستھرا پنجاب کی معاونت سے بدبوپھیلانے والا میٹریل تلف کردیاجبکہ مالک وعملہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔