کالا باغ : ڈیزل سمگلنگ کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار
کالا باغ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر مطیع الرحمٰن اور اے ایس آئی احمد خان کے خلاف ڈیزل سمگلنگ کے الزامات ہیں، ڈی پی او نے دونوں افسران کو طلب کرکے خود ابتدائی انکوائری کی۔ انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر دونوں پولیس افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف مزید تفتیش کی جاری ہے۔