اٹک : نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق
اٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ مسجد لوہاں کے قریب گلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ اور، مختلف زایوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔