ڈی آئی خان؛ دو گروپوں میں فائرنگ،6افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے پنیالہ شاہ حسن خیل میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،جس میں 6افراد جاں بحق ہو گئے،فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔