بلوچستان : تاجروں، ٹرانسپورٹرز، مائنز اونرز کا آج سے پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
بلوچستان کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مائنز اونرز نے آج سےصوبے میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔اس پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کر دی۔بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق بلوچستان میں آج سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ 11 جون سے شروع ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔صوبے کی شاہراہوں پر ٹرک جلائے جانے سے ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور مائنز اونرز کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت صوبے کو شاہراہوں کو محفوظ بنائے۔
Leave A Comment