لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز لورالائی سے31کلومیٹر مشرق میں تھا۔زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Leave A Comment