تازہ ترین

مالاکنڈ میں دیور نے مبینہ طور پرسوشل میڈیا کےلیے ویڈیوز بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا ہے۔پڑوسیوں کے مطابق ملزم اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کے سوشل میڈیا کےلیے ویڈیو بنانے کو ناپسند کرتا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق درگئی قالدرہ میں ماں اور بیٹیوں کے ملزم کے ہاتھوں قتل کا دلخراش واقعہ رونما ہوا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، جس کی گرفتاری کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔