تازہ ترین

گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر بدترین حادثہ پیش آیاں، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔  ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر کراچی جانے والی گاڑی اور تربت سے آنے والی گاڑی میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک گئی اور 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Leave A Comment

Advertisement