تازہ ترین

بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے ڈی پی او  نے بتایا ہے کہ دھماکے کی زد میں 1 وین اور 1 گاڑی آئی ہے، مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آ رہی تھی۔ وین میں سوار 5 افراد اور گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement