تازہ ترین

بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے باعث ایک لیٹر پیٹرول یا ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ کوئٹہ میں پیٹرول اورڈیزل کی قلت کے باعث مختلف علاقوں میں ابھی بھی کچھ پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں اور جوپیٹرول پمپوں کھلے ہیں ان پرشہریوں کارش بڑھ گیا ہے اور لمبی لمبی قطار یں نظر آرہی ہیں جس سے شہری ذہنی کو فت کا شکار ہیں۔اندرون صوبے کے علاقوں میں پیٹرول کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ نوشکی ،خاران ،لورالائی میں فی لیٹر قیمت 500 روپے پہنچ گئی ہے ۔

صدرپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق شکار پور سے پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کردیا گیا ہے ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آئے گی۔

ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے ، آج کوئٹہ کے پیٹرول پمپوں پر 6 لاکھ لیٹر پیٹرول سپلائی کیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement