کوئٹہ: 10 کروڑ کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
قلعہ سیف اللّٰہ میں 10 کروڑ کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔کوئٹہ میں پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ سال قبل پنجاب سے آنے والی کوچ میں دو جیولرز سے سونا لوٹا تھا، جو زیورات کوئٹہ کے جیولرز کے آڈرز پر لے کر آرہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
Leave A Comment