تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں واقع ایک باغ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر بم ڈسپوزل کا عملہ طلب کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ کھڈکوچہ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement