بلوچستان: واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں 30 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Leave A Comment