آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" بھرپور انداز میں جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔