ڈیرہ بگٹی : 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے 2 بھائی شامل ہیں۔