زیارت میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل، فتنہ الہندوستان کے 15دہشتگرد ہلاک
معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا، زیارت میں فتنہ الہندوستان کے 15دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں،دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، ہر حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔