تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کوئلے کی کان میں میتھین گیس  بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پی ایم ڈی سی کول مائن نمبر 151 سے 4  کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق چاروں کانکنوں کی لاشیں اور دونوں زخمیوں کو متاثرہ کان سے نکال لیا گیا۔ کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھر جانے کے سبب دھماکا ہوا۔حادثے میں جاں بحق چاروں کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے دیر سے تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement