اورماڑہ: موٹرسائیکل میں نصب آئی ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق
اورماڑہ میں موٹرسائیکل میں نصب آئی ڈی کا دھماکا ہوا ہے۔اورماڑہ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ دھماکےمیں جاں بحق شخص پسنی کا رہائشی تھا۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل اسٹارٹ کرنے پر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔