تھور کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب نے تباہی مچادی
تھور کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب نے تباہی مچادی۔تھور میک میں مقامی مسجد بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی جبکہ تھور اینگر میں خشک پہاڑی سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے شدید نقصان ہوا ہے۔سیلابی ریلے میں ایک رہائشی مکان، قیمتی سامان ، مال مویشی اور گاڑی بہہ گئی، گولڈ پلیسر کے ذریعے نکالا گیا تقریباً 200گرام سونا اور نقد رقم بھی سیلاب کی نذر ہو گئی،سیلابی ملبہ رہائشی گھروں میں داخل ہونے کے باعث تھور کا رابطہ سڑک منقطع ہو گیا ہے۔