افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں، سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرائے
افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں ڈرون مار گرائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک کردیا گیا ہے۔ افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں، افغان طالبان کو مناسب جواب دیا جائے گا۔ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرے، پاکستان کی مسلح افواج مکمل چوکس، وطن عزیز کےدفاع کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔ افغان طالبان کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے، افغان طالبان کو پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر چوکس ہیں، مسلح افواج وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔سرحد پار کسی بھی جارحیت کا آپریشن غضبُ الحق کے تحت فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔