خیبر: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
ضلع خیبر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیبر کے علاقے فرنٹیئر روڈ پر پیش آیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔