تازہ ترین

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ایک مبینہ خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے ٹریک کے قریب موجود ایک ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ٹریک کے ارد گرد کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کی ایمبولینسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی تحقیقات اور پولیس کے بیانات کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

کوئٹہ : چمن پھاٹک پر دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیمیں روانہhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=81388

پولیس حکام نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چمن پھاٹک کے قریب ٹرین کو ریلوے ٹریک کے پاس نشانہ بنایا گیا ہے اور ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دھماکہ خودکش تھا۔دھماکے کے فوراً بعد پورے علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں اور مقامی لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں اب تک 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 30 افراد شدید زخمی ہیں۔ اب تک 8 لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے اور باقی ہلاک ہونے والوں اور تمام زخمیوں کو بھی فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement