واشک :ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ مارے گئے دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔ہ کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔