بلوچستان: ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق
بلوچستان میں واشک کے علاقےماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افراد نے دکان پرکام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق پانچوں افراد صوبے کے باہر سے آئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں، واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔