تازہ ترین

قومی بچت نے 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 10 ستمبر2026 کو کوئٹہ میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیئے۔ قرعہ اندازی کے مطابق دو بانڈ ہولڈرز نے پہلا انعام حاصل کیا ہے جس کی مالیت 3 کروڑ روپے فی انعام ہے۔قومی بچت کے مطابق پہلے انعام کے حقدار قرار پانے والے پرائز بانڈ نمبرز 151975اور 154149 ہیں۔ دونوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 3،3 کروڑ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا۔اسی طرح قرعہ اندازی میں 5 بانڈ ہولڈرز نے دوسرا انعام بھی حاصل کیا ہے۔ دوسرے انعام کی مالیت ایک کروڑ روپے فی انعام مقرر ہے۔دوسرے انعام کے لیے کامیاب قرار پانے والے پرائز بانڈ نمبرز322522، 428227، 501842، 579060 اور 647138ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement