مانسہرہ: بیوی اور بچوں کو یرغمال بنانیوالا شخص گرفتار
مانسہرہ کے علاقے پانو ڈھیری میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنالیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمے درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے 3 گھنٹے تک بیوی اور بچوں کو روڈ کے کنارے یرغمال بنائے رکھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو جھگڑے پر ملزم نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔